پہلی محبت کون ہے؟ کرکٹر حارث رؤف نے شاہین آفریدی کے ڈر سے کس کا نام لے لیا؟

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارز ایک انٹرویو کے دوران بیک اسٹیج پر ایک دوسرے کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے دکھائی دیے، جس کو دیکھ کر پرستار خوب محظوظ ہوئے۔

انٹرویو کے دوران اینکر نے حارث رؤف سے سوال پوچھا کہ آپ کی سب سے پہلی محبت کون ہے، جس پر حارث رؤف نے کہاکہ کوئی بھی نہیں، تاہم وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی نے موبائل اٹھایا اور ویڈیو بناتے ہوئے اینکر سے کہاکہ سوال دوبارہ پوچھیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا یہ کہنا تھاکہ حارث رؤف یکدم بول پڑے کہ میرا پہلا پیار میری بیوی ہے۔ جس پر سب کھلکھلا کر ہنسنے لگ گئے۔

مزید پڑھیں

اسی دوران جب شاہین شاہ آفریدی کی باری آئی تو حارث رؤف نے بھی موقع ضائع نہیں جانے دیا، اینکر نے سوال پوچھا کہ آپ کو سب سے زیادہ ڈر کس سے لگتا ہے تو شاہین بولے بیوی سے، جس پر حارث رؤف نے قہقہے لگائے اور کہاکہ یہی دنیا کا سچ ہے۔

اینکر نے پوچھا کہ سب سے زیادہ وقت کس کے ساتھ گزرتا ہے تو شاہین آفریدی بولے حارث روؤف کے ساتھ، اور سب سے اچھا دوست کون ہے سوال پر شاہین نے پھر حارث کا نام لیا جس پر حارث نے شاہین آفریدی کا وکٹ لینے بعد خوشی منانے والا اسٹائل بناتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

آخر میں اینکر نے سوال کیاکہ پاکستان ٹیم میں سب سے بہادر کون ہے، جس پر شاہیں آفریدی بغیر سوچے بولے کہ محمد رضوان سب سے بہادر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل