’شاہراہ فیصل پر شیر آنا ایک اشارہ ہے‘

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر پالتو شیر ٹہلتا ہوا پایا گیا۔ اور چہل قدمی کرتا ہوا ایک عمارت کے پارکنگ ایریا میں داخل ہوگیا، تاہم وائلڈ لائف کی ٹیم نے اسے قابو کرکے پنجرے میں ڈال دیا۔

شیر کے شاہراہ پر آتے ہی لوگوں نے اس منظر کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے کسی نے اس شیر کو نواز شریف کی وطن واپسی سے جوڑا تو کسی نے بجلی کے بل سے پریشان قرار دےدیا۔

جمیل احمد نامی صارف نے کہا کہ پچھلے دو تین دن سے شیر آ رہا ہے کی ٹوئٹس ہو رہی تھیں اور پھر شاہراہ فیصل کراچی پر شیر آ گیا۔

صحافی عنبر رحیم شمسی نے شیر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے میاں نواز شریف کی واپسی سے جوڑتے ہوئے  لکھا کہ اکتوبر سے پہلے ہی شیر آ گیا۔

شاہراہ کراچی میں آنے والا شیر جس کو بعد ازاں وائلڈ لائف نے قابو کر لیا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی سلمان غنی نے لکھا کہ جس شیر کو وائلڈ لائف والوں نے پکڑ لیا وہ اصلی نہیں ہو سکتا، اصل شیر کو قابو کریں تو بات ہے۔

ایک اور صارف نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شیر بجلی کے بلوں سے شدید پریشان لگ رہا ہے جبکہ باغی شیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر وہ عوام کے ساتھ ہے۔

شیر کے شاہراہ فیصل پر آے ہی ایک صارف کو نواز شریف کی یاد ستانے لگی اور اس نے کہا کہ  شیر کا کراچی کی سڑکوں پر آنا ایک اشارہ ہے کہ یاد رکھو شیر آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں اسلام آباد کے علاقے (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا تھا جس کو وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟