ایشیا کپ 2023 کا آغاز آج ملتان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جہاں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپال کی گلوکارہ تریشالا گرونگ پرفارم کریں گی، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مد مقابل آئیں گی۔
ایشیا کپ کے 16ویں ایڈیشن کے پہلے 4 افتتاحی میچ پاکستان میں ہوں گے، افتتاحی میچ ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا، پہلی بار کسی بھی کانٹیننٹل ٹورنامنٹ کا میچ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Witness the Super 11 Asia Cup 2023 curtain-raiser live on 30 August at the Multan Cricket Stadium 🏟️
Enjoy live fireworks and performances by Aima Baig and Nepal's Trishala Gurung, followed by the opening match between Pakistan and Nepal 🎆✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/NtWbLfoSu1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
نیپال کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے، وہ کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار پاکستان کے مد مقابل ہوگی، نیپال کے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے کہ وہ ورلڈ نمبر 1 ٹیم کے مد مقابل ہوں گے۔
.@CricketNep are all set for their Asia Cup debut.#AsiaCup2023 pic.twitter.com/bvHD54K0nW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
ایک طرف آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کی نمبر 1 ٹیم پاکستان اور دوسری طرف نیپال جو کوئی بھی ٹورنامنٹ پہلی بار کھیل رہی ہے کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ نیپال کی ٹیم کا اس ایشیا کپ میں موجود ہونا ان کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے جو انہوں نے اپریل اورمئی میں 10 ٹیموں پر مشتمل اے سی سی مینز پریمیئر کپ جیت کر ثابت کیا۔
مزید پڑھیں
اے سی سی پریمیئر کپ ٹورنامنٹ میں نیپال نے متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ جیسی ٹیموں کو شکست دی، جنہوں نے گزشتہ ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا۔ اس سے پہلے، نیپال نے 12 ون ڈے میچوں میں 11 جیت کر ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنائی تھی۔
پی سی بی کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے افتتاحی تقریب کے آغاز کے بعد ڈھائی بجے میچ کا آغاز ہوگا، تاہم دونوں ٹیموں نے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ پاکستان نے اپنے پلئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
پاکستان اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، شاداب خان ( نائب کپتان )، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ( وکٹ کیپر )، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر، اور ریزرو طیب طاہر شامل ہیں۔