ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش کا امکان

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعض بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2روز تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آئندہ 2روز کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے دیر اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے علاقے پنجگور، آواران اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب