روسی مسلمانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاریخ میں پہلی بار روس میں اسلامی بینکاری کا آغاز یکم ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔

روس یکم ستمبر کو 2سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر رہا ہے۔ روس کا یہ پائلٹ پروگرام 4مسلم اکثریتی نیم خود مختار ریاستوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان سے شروع ہو گا۔

روس میں مسلمانوں کی آبادی 25 ملین تک جا پہنچی ہے جن کے لیے روس میں اسلامی مالیاتی ادارے موجود ہیں، تاہم ابھی تک ان کے لیے کوئی اسلامی بینکاری کا نظام موجود نہیں تھا، اب روس میں اسلامی بینکاری کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

4 اگست کو روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ملک میں اسلامی بینکاری کے نظام کے ایک قانون پر دستخط کیے، اس قانون کی توثیق روس کی پارلیمنٹ سے بھی ہو گئی ہے جس کے باعث اب روس میں اسلامی بینکاری کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp