پاکستان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیپال کی کرکٹ ٹیم کو 238 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان کے شہر ملتان میں کھیلا گیا، قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 342 رنز بنائے، جواب میں نیپال کی ٹیم کے قدم لڑکھڑا گئے اور24 ویں اوور میں اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
نیپال کی بیٹنگ
نیپال کی طرف سے سومپل کامی 28، عارف شیخ 26 اور گلسان نے 13 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی۔ 25 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس کے بعد وکٹ پر آنے والے محمد رضوان نے 44 رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے۔
بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ افتخار احمد نے 109 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 19 ویں سینچری اسکور کر کے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ کا پہلا میچ: بابر اعظم نے 19ویں سینچری اسکور کر کے ہاشم آملہ سے ریکارڈ چھین لیا
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ کے سی اور سندیپ لامیشانی نے ایک ایک وکٹ لی، جبکہ روہت پوڈیل اور دھپیندرا سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔
At the end of the first 10 overs, Pakistan are 44-2 with Babar Azam and Mohammad Rizwan batting 🏏#PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/E922noOPX6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مد مقابل آئیں۔
مزید پڑھیں
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، اور ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
Up close and personal with the dazzling Super 11 #AsiaCup2023 trophy 🏆👏 pic.twitter.com/F5g202x4uX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
پاکستان اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، شاداب خان ( نائب کپتان )، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ( وکٹ کیپر )، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر، اور ریزرو طیب طاہر شامل تھے۔
.@CricketNep are making their Asia Cup debut today 🇳🇵@ACCMedia1 #PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/5TMR3V5cTX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
نیپال کے اسکواڈ میں کپتان روہت پوڈیل، کوشال بھورٹیل، آصف شیخ، عارف شیخ، کوشال ملا، دپندرا سنگھ، گلشن جاہ، سومپل کامی، کرن کے سی، سندیپ لامیشانی اور لالت راجبھنسی شامل تھے۔
A star-studded curtain-raiser for the Super 11 Asia Cup 2023 in Multan 🤩#PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/SR6Ki3JOwV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
اس سے قبل میچ شروع ہونے سے پہلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس کے دوران پاکستانی رنگ میں رنگے غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔