صدر عارف علوی کا اپنی تنخواہ 2 بار بڑھانے کا مطالبہ

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی نے قوم کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود اپنی تنخواہ میں اضافے کی درخواست کر دی۔

ایوان صدر سے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے کابینہ سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ صدر کی تنخواہ اور الاؤنسز ترمیمی ایکٹ 2018 کے فورتھ شیڈول میں ترمیم کر کے بڑھائے جائیں۔

صدر مملکت کی جانب سے تجویز کردہ اس ترمیم کا مقصد یکم جولائی 2021 سے صدر کی تنخواہ 1,024,325 روپے اور یکم جولائی 2023 سے مزید 1,229,190 روپے کرنا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی فی الحال 846,550 روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، تجویز کی منظوری کے بعد صدر کی تنخواہ جولائی 2021 سے بڑھ کر تقریباً 1.24 ملین روپے ہو جائے گی جبکہ جولائی 2023 سے یہ 1.29 ملین روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات (ترمیمی) ایکٹ 2018 کے پیرا 3(2) کی روشنی اور گزٹ نوٹیفکیشن (حصہ اول) کے مطابق کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کی تنخواہ سے ایک روپیہ زیادہ ہوگی، لہٰذا 2018 میں صدر کی ماہانہ تنخواہ 8؍ لاکھ 46؍ ہزار 550؍ روپے مقرر کی گئی تھی اور فورتھ شیڈول میں بھی اس کا اظہار ہوتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس کے برعکس چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ میں 2 سال کے عرصے میں 2 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی تنخواہ یکم جولائی 2021 سے 1,024,324 روپے مقرر کیا گئی تھی اور 1 جولائی 2023 سے 1,229,189 روپے میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کی تنخواہ میں ایڈجسٹمنٹ طے شدہ معیارات کے مطابق نہیں ہے۔

کابینہ ڈویژن نے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ صدر کی تنخواہ میں اضافے کے لیے کام شروع کیا جائے۔

وزارت قانون کو توقع ہے کہ اب یہ تجویز کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ اگر اس کی منظوری ہو جاتی ہے تو صدر مملکت کی تنخواہ نہ صرف بڑھائی جائے گی بلکہ ان کی تنخواہ میں گزشتہ 2بار اضافے کے باعث بھاری بھرکم سابقہ ادائیگیاں بھی کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں حملے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو لاہور سیشن کورٹ میں کیسی سیکورٹی فراہم کی گئی؟

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی، برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

ویڈیو

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

پشاور کی مونگ پھلی گلی جہاں ہر میوہ ملتا ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟