ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب: آئمہ بیگ نے مغربی لباس کیوں پہنا؟

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2023 کا آغاز ملتان سے ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایشیا کپ کی ٹرافی گراؤنڈ میں موجود رہی اور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ ان کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی لیکن وائرل ہونے کی وجہ ان کی گلوکاری نہیں بلکہ لباس تھا جس میں نیپالی گلوکارہ کو سراہا اور آئمہ بیگ کو تنیقد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سائرہ بانو لکھتی ہیں کہ پوری دنیا ایسے موقعوں پر اپنے کلچر کو پروموٹ کرتی ہے لیکن ہم ایسا کیوں نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ ویسے تو ہم مغرب کی تقلید نہیں کر سکتے لیکن اس طرح  کا لباس پہن کر ضرور کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایسا لباس پہننے کا نادر مشورہ کس کا تھا؟

صحافی شاکرعباسی نے کہا کہ آئمہ بیگ نے مغربی لباس کیوں پہنا ہوا ہے؟ اور ان کی جگہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو افتتاحی تقریب میں کیوں نہیں بلایا گیا؟  انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے یہ پاکستانی کلچر اور میوزک کا بہتر ورژن نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 15 سال بعد ایشیا کپ کی میزبانی کر رہے تھے اور آپ نے اس کی تاریخی افتتاحی تقریب کو برباد کر دیا۔

سعد منیر نے نیپالی گلوکارہ کے قومی لباس کو سراہتے ہوئے آئمہ بیگ پر تنقید کی اور کہا کہ نیپالی گلوکارہ کے سامنے تو آئمہ بیگ جوکر لگ رہی ہیں۔

ایک صارف نے نیپالی گلوکارہ  کی تصویر سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب ایشیا کپ دیکھنے کی وجہ مل گئی ہے۔

ایک صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئمہ بیگ میں ایسا کیا ہے جو پی سی بی ان کی جان ہی نہیں چھوڑ رہا؟

https://twitter.com/rr_selenophile/status/1696816037105119683?s=20

بے روزگار نامی پیج  نے پاکستانی گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت جہاں بھی جاتا ہے اپنے کلچر کو پروموٹ کرتا ہے لیکن ہمارے پاکستانی ایسا کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے نیپالی گلوکارہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں فرق دیکھیں جہاں آئمہ بیگ مغربی جبکہ ترشیلا گرونگ اپنے قومی لباس میں پرفارم کر رہی ہیں۔

عزیر لکھتے ہیں کہ آئمہ بیگ کو دیکھ کر نیپالی گلوکارہ کے لیے احترام اور بڑھ گیا ہے انہوں نے اس تقریب میں اپنا قومی لباس پہنا ہوا ہے اور آئمہ ۔۔۔

نواز نے ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ اسٹیج چھوڑنے کے لیے۔

https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1696816423354413425?s=20

واضح رہے ایشیاکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ایشیاکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ اس قبل ایشیاکپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp