تیندوا اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تحویل میں محفوظ ہے

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے رہائشی علاقے ڈی ایچ  اے فیز 2 میں گزشتہ روز آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد تیندوے پر قابو پا لیا گیا تھا۔  تیندوا اب اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تحویل میں ہے۔

 اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ڈائریکٹر رینا ستی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا نر تیندوا اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ریسکیو اور ری ہیبیلیٹیشن میں بحفاظت موجود ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سب محفوظ ہیں۔

رینا ستی کا مزید کہنا تھا کہ اب تیندوا بحالی کے مرکز میں موجود ہے اور اسے پنجرے میں رکھا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے پر اس کے مالک کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے اس کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں ایک تیندوے کو ڈی ایچ اے کے رہائشی علاقے میں بھاگتے اور لوگوں پر حملہ کرتےاور ایک گھر کی دیوار پھلانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انتظامیہ میں حرکت میں آئی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ