اللہ نے شہباز ،مولانا اور زرداری کو عمران خان کے سر پر بٹھا دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بنا تو شہباز شریف کو نیب میں گھسیٹا گیا، شہباز شریف اللہ کا بندہ، اللہ جانے شہباز شریف جانے، اللہ نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کو عمران خان کے سر پر بٹھا دیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ میرٹ پر فیصلے کئے، خواہ ریکوڈک معاہدہ ہو، بھرتیاں یا افسران کی تقرری۔ سیاست میں مخالف کو نیچا دکھانے کی روایت ختم ہونا چاہیے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  بلوچستان حکومت کے فیصلوں میں مداخلت کرکے حکومتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، آئندہ کابینہ کے فیصلوں میں کسی بھی قوت کی مداخلت برادشت نہیں کی جائے گی، عدالتوں نے افسران کے تبادلوں پر اسٹے دینے کا سلسلہ ترک نہ کیا تو ایڈووکیٹ جنرل کی جگہ خود عدالت میں پیش ہوں گا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کے فیصلوں کے خلاف مسلسل سٹے آرڈر جاری کر کے حکومتی معاملات اور فیصلہ سازی میں مداخلت کی جارہی ہے، ہم عدالتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، ہم صوبے کی بہتری کیلئے جو فیصلے کر رہے ہیں ان میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے فیصلوں اور حکومتی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر مجھے خود عدالت جانا پڑا تو بھی گریز نہیں کروں گا۔مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کون مجھ پر کیا الزامات لگاتا ہے، میں صرف اللہ کو جوابدہ ہوں، ہم چیزوں کو بہتر کررہے ہیں اللہ ہماری مدد کرے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟