ایشیا کپ 2023ء : سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا ضروری سامان چوری

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ایشیا کپ 2023ء کے سیکیورٹی انتظامات کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا سامان چوری کر لیا گیا۔

نجی کمپنی کے منیجر ملک محمد عباس نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے کہ ڈی سی کے حکم پر ایشیا کپ کے لیے ایف سی کالج انڈر پاس تا اچھرہ پل سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی، نامعلوم ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں کا ضروری سامان چرا لیا۔

درخواست گزار کے مطابق نامعلوم ملزمان گزشتہ رات بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لے گئے، چوری شدہ سامان کی مالیت 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سکیورٹی انتظامات کو نقصان پہنچایا، اس لیے تحقیقات کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ 2023ء کے 2میچر کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف میچ 3 ستمبر کو قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp