انڈیا کو ہرانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام، ’خوش ہوں یا شرمندہ‘؟

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کا کوئی بھی میدان ہو، روایتی حریف پاکستان و بھارت آمنے سامنے ہوں تو کوئی بھی جیت سے کم کسی بات پر تیار نہیں ہوتا۔

دنیائے ہاکی کا حکمراں رہنے والے پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ روز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں انڈیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

اس کے بعد ٹائم لائنز پر اطلاع دی گئی کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ’شاندا کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا۔

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑیوں کو 100 ڈالر کا انعام دیے جانے کی اطلاع ہاکی ٹیم کے ایک فین پیج کے ذریعے فیس بک پر شیئر کی گئی۔

میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ اسی دوران کچھ افراد نے انعامی رقم کی مقدار کی نشاندہی کی تو گفتگو کا رخ اس جانب مڑ گیا۔

انجم شہزاد اعوان نے ایسے انعامات کو ’کھیل کا یہ حال‘ کر دینے کا باعث ٹھہرایا تو لکھا کہ ’کہاں ورلڈ چیمپیئن اور کہاں عالمی کپ سے باہر۔ خدا کا خوف کرو ان بچوں کو اتنا تو دو کہ گھر کا خرچ تو پورا کر سکیں۔‘

اسامہ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’فی کھلاڑی 100 ڈالر کی رقم‘ پر ’خوشی کے شادیانے بجائیں یا شرمندگی محسوس کریں۔‘

عمان میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ کے انڈیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول، ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟

ویڈیو

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ