6 عادات اپنائیں اور اپنی زندگی میں 24 سال کا اضافہ کرائیں

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحت مند زندگی ہر انسان کا حق ہے، اور خواہش بھی۔ بعض چیزیں انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر بنا سکے۔ ایک نئی ریسرچ کے مطابق ہمیں طویل اور صحت مند زندگی کے لیے اپنے طرز زندگی میں بعض تبدیلیاں کرنا ہوں گی جیسے کہ:

1۔ مستقل جسمانی طور پر متحرک رہنا۔

2۔ سگریٹ نہ پینا۔

3۔ سٹریس کو مینج کرنا ۔

4۔ صحت مند خوراک کھانا۔

5۔ اچھی نیند لینا۔

6۔ مثبت سماجی تعلقات رکھنا۔

امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق، جن مردوں نے درمیانی عمر سے اپنی زندگی  کو بہتر بنانے کے لیے یہ ساری عادات اپنائیں، ان کی زندگی میں 24 سال کا فرق آیا بہ نسبت ان مردوں کے جن کی زندگی میں یہ سب عادات دیکھنے کو نہیں ملتیں یا پھر ان میں سے کچھ عادات ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اسی طرح مذکورہ بالا عادات کی حامل عورتوں کی زندگیوں میں 23 سال کا فرق آیا بہ نسبت دوسری عورتوں کے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیقی رپورٹ امریکا میں رہنے والے ایسے 720000 لوگوں کی زندگیوں کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آئی جن کی عمر 40 برس یا اس سے زیادہ تھی۔

جس نے بھی یہ چھ کی چھ عادات اختیار کیں ، اس کی زندگیوں میں 13 فیصد تک بہتری دیکھنے کو ملی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ نسخہ واقعی کام کرتا ہے۔ ہمیں بھی اس پر غور و فکر کرنا چاہیے کہ کیوں نہ ہم بھی مذکورہ بالا چھ عادات اپنائیں اور اپنی زندگیوں میں 24 سال کا اضافہ کرا لیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لائف اسٹائل میڈیسن یعنی طرز زندگی میں تبدیلی کے لیے علاج کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس میں ماہرین ایسی عادات کو طرز زندگی سے خارج کرنے کی ہدایت کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور ایسی عادات اختیار کرنے کو کہتےہیں جو انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں لوگوں کے مرنے کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی بنتی ہے، اس کے بعد جسمانی طور پر کم متحرک رہنا  اور منشیات کا استعمال۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp