قلعہ عبداللہ : پوست کی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف جرگے کا انعقاد

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان سے متصل پاکستانی سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے، قبائلی عمائدین اور عسکری حکام نے انسداد منشیات کے لیے مؤثر کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈی سی قلعہ عبداللہ کی زیر صدارت منشیات کی روک تھام کے لیے جرگہ منعقد ہوا، جس میں سول و عسکری حکام اور مقامی قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

جرگے میں پوست کی کاشت اور افزائش کو روکنے اور افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکاء نے بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا، جب کہ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کو انسداد منشیات کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یاد رہے کہ ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اشیاء سمیت منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp