سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے گروپ بی کا پہلا میچ جیت لیا، بنگلہ دیش کے 164 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 39 اوور میں پورا کر لیا۔
ایشیا کپ کے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں نجم الحسین شانتو کے 89 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 164 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو کہ سری لنکا نے با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
مزید پڑھیں
جمعرات کو سری لنکا کے بنگلا گولا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ کارگر ثابت نہ ہوا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس سے قبل بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے کھیل شروع ہونے سے قبل ہی کہا تھا کہ اس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
Sri Lanka vs Bangladesh#AsiaCup2023 #SLvBAN pic.twitter.com/calN21l1zj
— RVCJ Media (@RVCJ_FB) August 31, 2023
کھیل شروع ہوتے ہی بنگلہ دیش کی ٹیم انتہائی مشکلات کا شکار نظر آئی تاہم نجم الحسین شانتو نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اس کے باوجود ماتھیشا پتھیرانا کی 4 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 164 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
Sri Lanka won by 5 wickets vs Bangladesh. #AsiaCup #SLvBAN #BANvSL pic.twitter.com/ixurJ8V0in
— Unofficial PTV Sports (@AliAkbar2009) August 31, 2023
نجم الحسین شانتو کے 122 گیندوں پر 89 رنز بنانے کے باوجود مہمان ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مہیش تھیکشنا نے 2 جبکہ دھننجیا ڈی سلوا، داسن شناکا اور دونتھ ویلاج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے پہلے 10 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں جس میں کپتان شکیب الحسن کی وکٹ بھی شامل تھی۔ نجم الحسین شانتو اور توحید ہردوئی نے 80 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔
شانتو ایک جانب کریز پر ڈٹے رہے جبکہ بنگلہ دیش دوسری جانب پر وکٹیں کھوتا رہا۔ 40 ویں اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور اس وقت منجمند ہو کر رہ گیا جب شانتو خود 122 گیندوں پر 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا جس کے باعث 42.4 اوور میں ہی بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی طور پر ہی اوپنر بیٹر دیموتھ کرونارتنے دوسرے ہی اوور میں 13 کے مجموعی اسکور پر تاسکن احمد کی ایک شاٹ پچ گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
انہوں نے صرف ایک رنز اسکور کیا ان کے ساتھی اوپنر بیٹر پتھم نسانکا بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 14 رنز بنا کر شارفُ الاسلام کی گیند پر مشفیق الرحمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی تیسری اور اہم وکٹ کوسل مینڈس کی گری،سری لنکا کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز کوسل مینڈس کو شکیب الحسن نے 9.2 اوورز میں 43 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا وہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی تھے۔
سری لنکا کی طرف سے سب سے عمدہ اننگز چارتھ اسالنکا نے کھیلی، انہوں نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 92 بالوں پر 62 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، ان کا بھرپور ساتھ سدیرا سمارا وکرما نے دیا، جنہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 77 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، وہ وہ مہدی حسن کی گیند پر مشفیق الرحمٰن کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دھننجایا ڈی سلوا تھے جنہیں شکیب الحسن نے بولڈ کیا انہوں نے 7 گیندوں پر2 رنز بنائے، اسی طرح داسن شاناکا نے سری لنکا کے مجموعی اسکور مید ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 14 رنز کا اضافہ کیا۔ ایشیا کپ کا تیسرا میچ سری لنکا میں ہی ہفتہ کے روز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ جمعہ کو آرام کا دن ہے۔