گوگل کروم آئے روز کوئی نہ کوئی نئی سہولت صارفین کے لیے لاتی رہتی ہے، جو صارفین کے لیے نہایت مفید ہوتی ہیں،ایسی ہی ایک سہولت اینڈرائیڈ صارفین کو اپنے فون کو گوگل کروم سے لنک کر کے اپنے فون نمبر سے کسی دوسرے نمبر پر کال کرنے کی سہولت دی گئی تھی جو کہ اب گوگل کروم نے اچانک واپس لے لی ہے۔
کلک ٹو کال فیچر اچانک گوگل کروم 113 اپ ڈیٹ سے غائب ہو گیا تھا، یہ فیچر گوگل کروم نے ورژن 114 اور 115 بھی فلیگ سیٹنگ میں چھپا دی تھی۔
اب کروم کے ورژن 116 میں گوگل کروم کی فلیگ سیٹنگز سے بھی کلک ٹو کال کو ہٹا دیا گیا ہے۔
کلک ٹو کال فیچر اچانک واپس لیے جانے پر صارفین اب گوگل سے اس فیچر کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ کوئی متبادل نہیں ہے۔
اب آپ کیسے کلک ٹو کال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل کروم کی جانب سے یہ منفرد سہولت واپس لیے جانے کے باوجود صارفین اسی طرح کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، ونڈوز صارفین فون کو فون لنک ایپ یا Intel Unison ایپ کے ساتھ کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔
انٹیل یونیسن ایپ صارفین کو نہ صرف اپنے فون سے کسی دوسرے فون نمبر پر کال کرنے کی سہولت دیتی ہے، بلکہ فون کو چھوئے بغیر لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے بات کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔
یہ صرف اینڈرائیڈ فونز تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آئی فونز صارفین بھی اسی طریقے سے اپنا فون میک بک سے کنیکٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کروم کے کلک ٹو کال فیچر کے صارف تھے تو آپ آسانی سے ساتھ اپنے اینڈرائیڈ فون کو فون لنک یا یونیسن ایپ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
اس کے لیے ونڈوز لیپ ٹاپ یا پی سی پر فون لنک کھولیں، یہی فون لنک ایپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کریں اور فون کو کمپیوٹر کے ساتھ لنک کریں۔
فون لنک کرنے کے بعد گوگل کروم کی سہولت کی طرح اپنے کمپیوٹر سے کیس بھی فون نمبر پر کال کریں اور کمپیوٹر کی سکرین پر اپنے موبائل فون پر آنے والی کالز سنیں یا کسی کو بھی کالز کریں، آپ اپنے مسیجز بھی کمپیوٹر پر دیکھ سکیں گے۔