الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس، انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن  کمیشن انتخابات کے شیڈول  کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس گرینڈ ڈیمویٹک الائنس کے وفد سے ہوا۔ اجلاس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں  معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ  سیکرٹری ودیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

گرینڈ ڈیمویٹک الائنس کی طرف سےمحترمہ فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر صفدر علی عباسی صاحب، جناب کاشف نظامانی، ابن محمد شریک ہوئے جبکہ سردارعبد الرحیم اور عرفان اللہ خان مروت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وفد نے الیکشن کمیشن  کے نئی  حلقہ بندی کرنے  کے فیصلہ کی مکمل  تائید کی اور کہا کہ حلقہ بندی  شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں۔ لہذا نئی مردم شماری  کے مطابق حلقہ  بندی کا کام مکمل کیا جائے اور انتخابات نئی حلقہ بندی  کے بعد کرائے جائیں۔ علاوہ ازیں انتخابی  فہرستوں  کی تجدید  بھی کی جائے تاکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندارج ، حذف اور درستگی  کرائی جا سکے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کی  ٹرانسفروں کو یقینی  بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کے نگران وزرائے اعلیٰ کو خط  لکھنے کے باوجود ٹرانسفر پوسٹنگ  نہیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ریٹرننگ  آفیسر غیر جانبدار افسران کو لگایا جائے۔ اگر ممکن ہو  تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں اورمختلف وفاقی سروسز کے آفیسروں کو ریٹرننگ آفیسر تعینات  کیا جائے۔ مذکورہ بالا تمام انتظامات کو مکمل  کرنے کے بعد الیکشن  شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

وفد نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے جو ایکشن پلان تیار کیا ہوا ہے، اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔

وفد نے کہا کہ تمام  بلدیاتی  اداروں کو انتخابات تک معطل کیا جائے اور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائیں تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین اور قانون  کے تحت شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی  پارٹی کی مختلف  تجاویز انتہائی اہم  ہیں۔ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتا  ہے اور ان تجاویز پر آئین  وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ  کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے کام  کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

چیف الیکشن کمشنرنے وفد کو بتایا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور اُن کے فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حلقہ بندی کے دورانیے  کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن  کمیشن انتخابات  کے شیڈول  کا اعلان کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی