پیٹرول کے بعد گیس بم: ایل پی جی 39 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 38 روپے 97 پیسے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ کردیا جس کے بعد ایک کلو گیس کی قیمت 244 روپے ہوگئی۔

اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلینڈر تقریباً 460 روپے مہنگا ہوگیا۔

فی کلو ایل پی جی 38.97 روپے اضافے سے 244 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ اگست میں ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 2833 روپے 49 پیسے ہوگئے۔ اگست میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 2373 روپے 64 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp