وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ میں پاکستانی ریسکیو و ریلیف ٹیموں سے ملاقات کریں گے

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گےاور پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی ترکیہ آمد کا جائزہ لیں گے ۔ جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے اور پاکستان کی ریسکیو و ریلیف ٹیموں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے ۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف آدیامان یونیورسٹی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کی مدد کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم ترک وزراء وحکام سے ملاقات بھی کریں گے جہاں ان کو جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ کے دورے کے اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں وہ دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اور تقریباً ساڑھے 13 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp