سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سانحہ جڑانوالہ پرمسیحی برادری سے معافی مانگ لی ہے۔
سیالکوٹ میں مسیحیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے مسلمان اور مسیحی برادری دہائیوں سے نہیں بلکہ صدیوں سے اس شہر اور اس ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عالیشان چرچ اور عبادت گاہیں موجود ہیں جو اس بات کی شہادت دیتی ہیں کہ اس شہر میں تمام برادریاں امن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
مسلمان اور مسیحی برادری اس شہر اور ملک کی خدمت کررہے ہیں اور تمام برادریاں امن کیساتھ رہتی ہیں۔ میں اپنی، اپنی پارٹی اور سیالکوٹ کی عوام کی طرف سے تمام مسیحی برادری سے سانحہ جڑانوالہ پر معافی مانگتا ہوں۔ انشاء اللہ آنے والے وقتوں ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کے آپ اور آپکی… pic.twitter.com/oypgYMedM0
— Sarfraz Nisar (@SarfrazzPMLN) September 1, 2023
خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے اختتام پر شرکا سے کہا کہ وہ جڑانوالہ کے واقعات پر اپنی، اپنی پارٹی اور سیالکوٹ کے باسیوں کی طرف سے آپ (مسیحییوں) سے معافی مانگتا ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہم سے ہہ کوتاہی ہوئی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے وقتوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آپ لوگ تحفظ اور خوشی کے ساتھ اس سرزمین پرآباد رہیں۔ یہ آپ کی سرزمین ہے، یہاں مسلمانوں کی طرح آپ کی عبادت گاہیں اور آبادیاں آباد رہیں۔ یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ان تمام عبادت گاہوں جن میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے کی حفاظت ہم سب مل جل کر کریں۔’
This is the spirit that all parties should display. Thank you @KhawajaMAsif Saheb. https://t.co/V0T2wdp9rP
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 2, 2023
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے خواجہ آصف کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے ہی جوش و جذبہ کا اظہار کرنا چاہیے۔