اب آپ واٹس ایپ پر بھی خود کو پیغام بھیج سکتے ہیں

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ بھی اپنے ضروری معاملات جیسے سودا سلف کی فہرست، بیوی کی سالگرہ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ بھول جاتے ہیں؟ اور پھر ان کو یاد رکھنے کے لیے سکرین شارٹس سے گیلری بھر دیتے ہیں یا پھر اپنے کسی دوست کے نمبر پر میسج کر دیتے ہیں۔

لیکن اب واٹس اپ کے ایک نئے فیچر نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے، اب آپ کو یاددہانی کے لیے کسی دوست کو میسج کرنے اور سکرین شارٹ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ آپ خود کو پیغام بھیج کر سب چیزیں یاد رکھ سکتی ہیں اور ڈائری کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس اپ کے اس فیچر سے آپ اپنے آپ کو آڈیو، وڈیو کے پیغامات بھیج سکتے ہیں تاہم آپ خود کو آڈیو یا وڈیو کال نہیں کر سکتے۔

استعمال کا طریقہ

واٹس اپ کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ اپنے واٹس اپ میں کانٹیکٹس کی فہرست میں اپنے نمبر پر کا انتخاب کریں گے، ظاہر ہے کہ آپ کا نمبر اس فہرست میں سب سے اوپر ہوگا۔

 اس کے بعد جیسے آپ اپنے دوستوں سے کو پیغام بھیجتے ہیں، ویسے اپنے آپ کو کو پیغامات بھیجیں گے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ اپنی تمام اہم چیزیں مثلا تصاویر، خریداری کی فہرستیں، یوٹیلیٹی بلز وغیرہ اپنے آپ کو بھیج سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp