عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لیے تیار

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا میں انتظارپنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا اور گوہرعلی شامل تھے، اس کے علاوہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان بھی اٹک جیل پہنچے تھے۔

بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف ہے ’جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔‘

شعیب شاہین نے کہاکہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت ملک میں عدالتوں کا کوئی احترام نہیں ہے، ’پی ٹی آئی چیئرمین نے کوئی ڈیل نہیں کی، سابق وزیراعظم روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں‘۔

شعین شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف واضح ہے کہ وہ اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے، اور آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ ڈالر بڑھنے سے صرف ان لوگوں کو فائدہ ہوا جن کے اثاثے باہر ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر صرف عام انتخابات پر بات ہو گی۔

دریں اثنا اپنی ایک ٹوئٹ میں انتظار حسین پنجوتھا نے بھی کہاکہ عمران خان عام انتخابات پر تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن