سرفراز احمد نے ’بابر الیون‘ کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے بہتر قرار دیدیا

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے، ایشیا کپ جیتنے کے لیے کھلاڑیوں کوتمام ٹیموں کے خلاف کھیل کے تینوں شعبوں میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

جنوبی افریقا کے کراچی میں اعزازی قونصل جنرل مجید بشیراحمد کی جانب سے پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم جس انداز سے بھارت کے خلاف کھیلے ویسے ہی جذبے سے تمام ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہوگا۔ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، فتح کے لیے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، کھلاڑی جتنے رنز کریں گے اتنے ہی اچھا پرفارم کریں گے، ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، امید ہے کہ ٹیم ورلڈکپ میں بھی بہتر پرفارم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp