خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی فورس کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران 2 ملزمان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز خیبر کے علاقہ جمرود میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انسداد دہشت گردی فورس ( سی ٹی ڈی ) کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کی حراست میں 2 ملزمان سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 7سے 8 مبینہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی ) کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک چھاپہ مار کارروائی میں سرگرم عمل تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp