گلگت بلتستان میں کشیدگی، حکومت نے فوج تعینات کرنے کی تردید کر دی

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے گلگت بلتستان میں فوج تعیناتی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پُرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ ا ور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات مذہبی اور فرقہ ورانہ خدشات کے رد عمل میں پُرامن احتجاج ہوتا ہے لیکن صورتحال مکمل طور پر پُرامن ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہاں کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے جس کا گلگت بلتستان میں پرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، گلگت بلتستان امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟