اسٹرابری دل کے امراض اور ذیابیطس سے بچاتی ہے، تحقیق

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرخ رنگ کا یہ لذیذ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے انسانی صِحَت کے لئے بھی اُتنا ہی فائدہ مند ہے۔
امریکا میں بیریوں کی افادیت کی سالانہ میٹنگ میں اسٹرابری کا ایک اور فائدہ بھی سامنے آ گیا۔ ماہرین نے کہا ہے انہیں مزید ثبوت ملے ہیں کہ اسٹرابری قلبی صحت کو بڑھا سکتی ہے۔

الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ پروفیسر برٹ برٹن فری مین کہتے ہیں اگر غذا میں پھل کا حصہ غائب کردیا جائے تو اس سے امراضِ قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اس ضمن میں اسٹرابری دل کو توانا رکھنے اور ذیابیطس سے بچنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
تاہم ضروری ہے کہ روزانہ ایک کپ بھر کر اسٹرابری کھائی جائے۔

اسٹرابری کھانے سے مضر صحت کولیسٹرول، اندرونی سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلڈ پریشر بھی معمول پر رہتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی دیکھا کہ قلبی صحت کے کئی طبی مسائل بھی اسٹرابری کھانے سے بہتر ہوجاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک اور سروے سے معلوم ہوا کہ اسٹرابری کا باقاعدہ استعمال بالغوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو روکتا ہے اور یوں اسے علاج بالغذا کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب روزانہ صرف آٹھ اسٹرابری کھانے سے وٹامن سی کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔ اسے کھانے کی عادت بنا لینا ہی دل کے امراض سے بچنے کا نسخہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ لیکن کینیڈا خوش ہوگا، صدر ٹرمپ

نوبیل امن انعام 2025: ٹرمپ کے امکانات معدوم، مگر کون ہوگا فاتح؟

شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب