نگراں حکومت کو ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا اختیار نہیں، پیپلز پارٹی کا خط

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ترقیاتی فنڈز کو روکنے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوام اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ اور مہنگے بلوں کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کے لیے فنڈز کو منجمد کرنا تعجب انگیز ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینیٹر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت نگراں حکومت جاری ترقیاتی اسکیموں کو نہیں روک سکتی، امکان ہے کہ نگراں حکومت کے بجائے الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز روکے ہیں اگر ایسا ہے تو الیکشن کمیشن نے فلاح و بہبود کی اسکیموں کے فنڈز روک کرغیر آئینی قدم اٹھایا ہے۔

تاج حیدر نے مزید لکھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں میں سے 50 ہزار گھر3 ماہ میں تعمیر کیے گئے جب کہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

تاج حیدر نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ہمارے بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جارہے ہیں، عوام سڑکوں پر ہیں اور ایسا موجودہ غلط پالیسیوں کے باعث ہے، ترقیاتی اسکیم کے تحت سندھ میں 21 لاکھ گھروں میں سولر پینلز لگنا ابھی باقی ہے۔

خط کے متن کے مطابق تاج حیدر نے کہا کہ منجمد فنڈز جاری کر کے ہم اپنے عوام کو اندھیروں سے روشنیوں میں لاسکتے ہیں، آئینی مباحثے سے ہٹ کر بھی ترقیاتی اسکیموں کا ایک انسانی پہلو ہوتا ہے اور یہی انسانی پہلو ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘