ٹیپو سلطان کے کٹر پیروکاروں کو زندہ نہیں رہنا چاہیے: بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نلن کمار کتیل نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیپو سلطان کے کٹر پیروکاروں کو مار دیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی اولاد کو کھدیڑ کر جنگلوں میں بھیج دینا چاہیے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے ایک پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شرکا سے پوچھا کہ آپ بھگوان ہنو مان کی پوجا کرتے ہیں یا ٹیپو کی ؟ پھر کیا آپ ان لوگوں کو جنگل بھیجیں گے جو ٹیپو کے کٹڑ پیروکار ہیں ؟ اس بارے میں سوچیں ۔ کیا آپ کے خیال میں اس ریاست کو ہنو مان کے بھگتوں کی ضرورت ہے یا ٹیپو سلطان کی اولاد کی؟  میں کہتا ہوں کہ جو لوگ ٹیپو کے کٹڑ پیروکار ہیں ، ان کو اس زرخیز سرزمین میں نہیں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹیپو سلطان اٹھارویں صدی میں ریاست میسور کے حکمران تھے۔ اور موجودہ بھارتی ریاست کرناٹک دراصل ریاست میسور ہی تھی۔ اس کا نام انیس سو تہتر میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp