کراچی میں ڈاکو راج برقرار، دن دہاڑے کار سوار خاندان سے لوٹ مار

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر قائد میں دن دہاڑے شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں صارم برنی ٹرسٹ کے سامنے ڈاکوؤں کی کار میں بیٹھے خاندان سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو سڑک کے قریب واقع پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی کے قریب آکر رکتے ہیں۔ ان میں سے دو اپنی اپنی موٹر سائیکل پر سوار رہتے ہیں۔

ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر اسلحے کے زور پر کارمیں بیٹھے خاندان سے لوٹ مار کرتا ہے جبکہ دوسرا ڈاکو اپنے ساتھی کو کسی بھی صورتحال سے خبردار کرنے کے لیے گاڑی کے پیچھے کھڑا رہتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے اور ڈاکو اطمینان سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

ڈاکو واردات کے بعد مصروف شاہراہ یونیورسٹی روڈ سے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp