کیا یوٹیوب شارٹس کی وجہ سے گوگل کی آمدنی میں کمی ہو گئی؟

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرچ انجن گوگل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یو ٹیوب کی شارٹس ویڈیوز سے پلیٹ فارم پر اسٹریم کی جانیوالی طویل ویڈیوز کی آمدنی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق سرچ انجن گوگل نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 2023ء میں اب تک 2 ارب سے زیادہ لوگوں نے یو ٹیوب پر صرف شارٹس ویڈیوز دیکھی ہیں، یہ تعداد 2022 میں اعلان کردہ یوٹیوب شارٹس کے ماہانہ صارفین کی اسی مدت کی تعداد یعنی ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یو ٹیوب کے صارفین کی متاثر کن تعداد مختصر ویڈیو ٹول کو ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز پر ترجیح دے رہی ہے جو یو ٹیوب کے لیے اچھی خبر تو ہے لیکن آمدنی کے لحاظ سے شارٹس ویڈیو اسٹریمنگ یو ٹیوب کے بنیادی طویل ویڈیوز کے ذریعے کاروباری آمدنی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مختصر ویڈیوز یو ٹیوب کی طویل ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے خطرہ

رپورٹ کے مطابق یو ٹیوب کا مختصر ویڈیو پلیٹ فارم یو ٹیوب کے بنیادی کاروبار کے لیے خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ یوٹیوب حکام کی میٹنگز میں اس خطرے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ طویل دورانیہ کی ویڈیوز جو کمپنی کے لیے زیادہ آمدنی پیدا کرتی ہیں، اب ختم ہو رہی ہیں۔‘

رپورٹ کے مطابق یو ٹیوب کی ٹیم کا خیال ہے کہ صارفین مختصر ویڈیو زیادہ بنا رہے ہیں، اس لیے ٹیوب بھی اس تگ و دو میں مصروف ہے کہ شارٹس ویڈیو سے آمدنی زیادہ سے زیادہ کیسے حاصل کی جائے۔

 گوگل کی آمدنی میں اضافہ

یو ٹیوب نے گزشتہ سال مختصر ویڈیوز پر اشتہارات کے ذریعے صارفین کو آمدنی دینے کا اعلان کیا تھا، یو ٹیوب کی اشتہاری آمدنی مسلسل تین سہ ماہیوں سے سال بہ سال نیچے جا رہی تھی تاہم 2023 کی دوسری سہ ماہی میں یوٹیوب نے اشتہارات سے 7.67 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر اشتہار اور کلاؤڈ آمدنی میں اضافے کے ساتھ گوگل کی آمدنی کے سہ ماہی نتائج مثبت ہیں، گوگل نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 74.6 ارب ڈالر کمائے جو کہ سال 2022ء کے 69.7 ارب سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp