صوبہ خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان کو حلف اٹھاتے وقت سرکاری ملازم ہونے کی بنیاد پر کابینہ سے فارغ دیا گیا ہے، ان کی فراغت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کیا جس میں یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ گورنرخیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیرخوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق خوشدل خان ملک بطور نگران وزیر حلف اٹھاتے وقت سرکاری ملازم تھے جب کہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتا۔