پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ترانہ ایک بار پھر وائرل

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے فینز کا انتظار ہوا ختم ۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جھلک دکھانے کے بعد پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے اپنے ترانہ کی ویڈیو بالآخر جمعہ کو جاری کردی ۔

پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل سے جاری کردہ ’زلمی رعالل‘ اپنی ریلیز کے فوراً بعد وائرل ہوگیا۔ جمعہ کی شام تک اسے 62 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے تھے۔

پشاور زلمی کے اس ترانے کی دھن نوٹی بوائے نے ترتیب دی ہے جبکہ اسے بلال، ظہور اور نیس کیفے بیسمنٹ سے شہرت پانیوالے گلوکار التمش نے گایا ہے۔

ترانہ کی ویڈیو میں جہاں پشاور زلمی کے برینڈ ایمبیسڈر حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر جلوہ گر ہوئے ہیں وہیں زلمی ٹیم میں شامل ہونیوالے مایہ ناز پاکستانی بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایک نظر میں ’زلمی رعالل‘ پشاور زلمی کے چھٹے ترانے Kingdom سے غیرمعمولی مماثلت کا تاثر چھوڑتا ہے لیکن ظہور کے پشتو کورس نے اسے انتہائی دلچسپ بنادیا ہے۔ بلال کی فی البدیہہ گلوکاری اور التمش کے الاپ نے اسے مزید جدت سے ہمکنار کیا ہے۔

ترانے میں خماریاں نے خوبصورتی کے ساتھ رباب کی آمیزش کرتے ہوئے سامعین کو خیبرپختونخوا صوبہ کے قدرتی حسن سے مالامال مقامات کے مناظر سے ہم آہنگ کیا ہے۔ ناقدین کے مطابق ’زلمی رعالل‘ Kingdom نہیں اور اسے Kingdom ہونا بھی نہیں چاہیے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ