پاک فوج نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے نیا ترانہ جاری کر دیا ہے، یہ ترانہ ہر پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
ترانے کے دل کو چھو لینے والے بول ممتاز شاعر و ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھے ہیں، جب کہ اِسے استاد راحت فتح علی خان نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے۔
ترانے کے بول کچھ اس طرح ہیں
سر تیری آبرو پر جو وارے گئے
اے وطن تیرے صدقے اُتارے گئے
میں ہوں زندہ مگر ایسے زندوں میں ہوں
تیری رکھوالیوں پر جو مارے گئے
میں نے بیوی سے وعدوں کی تکمیل میں
پھول بوئے ہیں وہ جو کھلیں گے نہیں
راہ تکتی ہوئی بیٹیوں کی قسم
میں یہیں ہوں مگر ہم ملیں گے نہیں
چاند تارے کی خاطر گئی زندگی
اور میرے ہاتھ سے چاند تارے گئے
اے وطن تیرے صدقے اُتارے گئے