ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے گوتم گمبھیر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے رہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے شائقین کرکٹ کو انگلی دکھادی، جو بظاہر گوتم گمبھیر پر کوہلی۔۔۔ کوہلی۔۔۔ کی آوازیں کس رہے تھے۔
GAUTAM Gambhir Showed middle finger to kohli – kohli chants!🥵#IndvsNeppic.twitter.com/9qthyDDxQn
— ᴘʀᴀᴛʜᴍᴇsʜ⁴⁵ (@45Fan_Prathmesh) September 4, 2023
ویرات کوہلی کے مداحوں کا گوتم گمبھیر پر ’کوہلی کوہلی‘ کی آوازیں لگانا ان کے پاک بھارت ٹاکرے کے بعد ان کا بیان بھی ہو سکتا ہے جس میں گوتم گمبھیر نے ہندوستانی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان میل جول اور ہنسی مذاق کو ناپسند کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں پر تنقید کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال آئی پی ایل میں بھی ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ان دونوں کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔
اس بات سے یہ اندازہ لگانا غلط نہ ہوگا کہ ویرات کوہلی کے مداحوں کا گوتم گمبھیر کو اس طرح چھیڑنا ان ہی وجوہات کی ہی ایک کڑی ہیں۔
گوتم گمبھیر پہلے ہی اپنے شعلہ بیان رویے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تاہم اس واقعے نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ یہ بظاہر کھیل کے جذبے اور ساتھی کھلاڑیوں کے احترام کے خلاف ہے۔
گوتم گمبیر کے اشارے پر سوشل میڈیا صارفین خوب تبصرے کر رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ اپنی رائے اور ردعمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پری نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ملک بھر میں لکھنئو سپر لیگ سے لے کر اب سری لنکا میں بھی کوہلی کوہلی کے نعرے لگ رہے ہیں۔ گوتم گمبھیر واضح طور پر جھنجھلا رہے ہیں اور ہجوم کو نامناسب اشارہ کرنا ذلت آمیز ہے۔
From Kohli Kohli chants in all the matches of LSG across country to now at Sri Lanka. Gautam Gambhir is clearly rattled and does inappropriate gesture to the crowd. Disgraceful!
— Pari (@BluntIndianGal) September 4, 2023
بھارت میں کرکٹ پر تبصرے کے حوالےسے جانے جانے والے وکتانٹ گوپتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوتم گمبھیر کا اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے کہنا ہے کہ ‘پاکستانی شائقین کا ہجوم بھارت مخالف نعرے لگا رہا تھا اور کشمیر پر تبصرے بھی کر رہا تھا۔
Gautam Gambhir on the middle-finger viral video: “The crowd that was made up of Pakistani fans were shouting anti india slogans were also passing comments on Kashmir. As an Indian I can’t take anyone saying this about my country hence reacted this way. What you see on social…
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 4, 2023
وکتانٹ گوپتا کے اس پیغام پر ونڈرر نامی صارف لکھتے ہیں کہ شائقین واضح طور پر کوہلی کوہلی کے نعرے لگا رہے تھے۔ پتہ نہیں انہیں ہر چیز میں پاکستان کو لانے کی کیا ضرورت ہے؟
The fans were clearly chanting Kohli Kohli. Why do they have to bring Pakistan into everything? pic.twitter.com/vLSsrxXnRY https://t.co/FfpeRZdSuW
— wanderer (@Ahmeds4ys) September 4, 2023
ایس نام سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے شاہد آفریدی کی بظاہر پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آفریدی گمبھیر کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہے۔
Afridi knows Gambhir well and from which disease he is suffering.
😭😭😭 https://t.co/1KQ8dWj44y pic.twitter.com/ubVOyzjYOV— S (@xtrracover0) September 4, 2023
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے کھیلنے والے کرکٹرز ہمیشہ اس خوف کا شکار رہتے ہیں کہ اگر انہوں نے اچھی کارکردگی نہ دکھائی تو کیا معلوم شدت پسندوں کی جانب سے کیسا سلوک کیا جائے گا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے بھارت میں سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔