روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان رواں ماہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے لیے روس جائیں گے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان ممکنہ طور پر روس کو یوکرین جنگ کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں صدر پیوٹن سے تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ ملاقات ممکنہ طور پر10 سے 13 ستمبرکے درمیان  روس کے ساحلی شہر ولادیوستوک میں ہوگی جس کے لئے کم جونگ ان بکتر بند ریل گاڑی کے ذریعے سفر کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا روس کو آرٹلری شیلزاوراینٹی ٹینک میزائل جبکہ کم جونگ روس سے جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور ایٹمی آبدوزوں کےعلاوہ خوراک کی فراہمی چاہتے ہیں۔

واضح رہے بدھ کو امریکہ نے خبردار کیا تھا کہ صدر پیوٹن اور کم جونگ ان نے ممکنہ طور پر ہتھیاروں کی ڈیل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ خطوط کا تبادلہ کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ایف کربی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے دونوں سربراہان کے ذاتی تعلقات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد امریکی حکام نے مختلف اوقات میں انٹیلی جنس اطلاعات جاری کی تھیں جن کا مقصد شمالی کوریا، چین اور دیگر ممالک کو روس کو ہتھیاروں کی فراہمی سے روکنا تھا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ کے خبردار کرنے پر پیانگ یانگ اور ماسکو نے آرٹلری شیلز کی فراہمی کا منصوبہ ترک کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟