اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا جبکہ انٹربینک میں 1.36 روپے مہنگا

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر9 روپے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ 36 پیسے مہنگا ہو کر307 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر9 روپے سستا ہو کر 324 روپےکا ہوگیا۔ انٹربنک اوراوپن مارکیٹ کےدرمیان ڈالرکی قیمت میں 17 روپے کا فرق ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

معاشی ماہر شہریار بٹ نے وی نیوز کو بتایا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل در آمد کرانے کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی خبروں نے اوپن مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔

شہریار بٹ کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تو ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے بصورت دیگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔ شہریار بٹ کے مطابق آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نیچے آنے کا باعث بنی۔

سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے آرمی چیف کے اقدامات اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا باعث بنے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی راستوں کو جب تک روکا نہیں جائے گا تب تک اوپن اور انٹر مارکیٹ میں فرق کم نہیں ہو سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp