سرکاری دفتر میں خاتون کے گانا گانے کی ویڈیو: ‘معیشت پر سرکاری کام ہوتے نظر آرہے ہیں’

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکثر پاکستان کے سرکاری دفاتر کی حالت زار موضوع بحث رہتی ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر زیر بحث ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سرکاری دفتر میں چند افراد موجود ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جبکہ وہ خاتون اس دفتر میں بیٹھ کر گانا گا رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، کسی نے طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے تبصرہ کیا تو کسی نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ صارف ڈاکٹر دانش نے ویڈیو پوسٹ کرتےہوئے لکھا کہ ‘اب سرکاری افسر کے پاس یہی کام رہ گیا ہے سفارش اور پیسے دے کر افسر بنیں گے تو یہی نتیجہ نکلے گا’۔

ڈاکٹر دانش کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ اس میں غلط کیا ہے؟ افتاب احمد نے لکھا کہ یہ آفس ہے اور اس سرکاری افسر کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کام کرنے کی تنخواہ دی جاتی ہے گانے سننے کے لیے نہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شاید یہ ریڈیو اسٹیشن ہے۔

صارف صبیح کاظمی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا معیشت پر سرکاری کام ہوتے نظر آرہے ہیں۔

صارفین کا ماننا تھا کہ اس طرح کی ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ حکومت اور سرکاری ملازمین کس حد تک سنجیدہ ہیں۔ اسی حوالے سے صارف قمر عباس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب پکا چاند پر پہنچ جائیں گے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی زبوں حالی کی بہترین مثال بن چکا ہے۔ سرکاری ملازمین ایسے کام کرتے ہیں اسی وجہ سے پاکستان کبھی ترقی نہیں کر پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان