فارمولا ون ڈرائیور کارلوس سینز جونیئر کی تقریباً ساڑھے 6 لاکھ ڈالر مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی تاہم انہوں نے اپنی گاڑی میں پیچھا کرکے چور پکڑلیے۔
فارمولا ون فیراری ڈرائیور کارلوس سینز جونیئرنے گھڑی چوری ہونے پر ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور انہیں جالیا۔ اس طرح فارمولا ون کی دنیا میں اپنی تیز رفتار کی وجہ سے پہچانے جانے والے کارلوس سینز جونیئر نے ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اتنے ہی برق رفتار ہیں۔
اٹیلین گرینڈ پکس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کارلوس سینز جونیئرکی گھڑی چوری ہوئی لیکن وہ انہیں وقت پر واپس بھی مل گئی۔
ای ایس پی این کے مطابق ڈٓاکووں نے کارلوس کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ میلان کے ارمانی ہوٹل سے نکل رہے تھے۔ ان کے ٹرینر اور آس پاس کے کچھ لوگ چوری کے وقت اسی جگہ موجود تھے جنہوں نے ڈاکو پکڑنے میں کارلوس کی مدد کی۔
واقعے کی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کارلوس چور کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جس کے بعد پولیس فوراً ڈاکو کو پکڑ لیتی ہے۔ اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کارلوس نے اپنے مداحوں کا سوشل میڈیا پر پولیس کو اطلاع دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ بد قسمتی سے پیش آیا لیکن اب سب ٹھیک ہے۔
کارلوس کا پورا نام کارلوس سانز وازکوز ڈی کاسترو ہے اور وہ فارمولا ون ریس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ اسپین کے شہر میڈرڈ میں یکم ستمبر 1994 کو پیدا ہوئے تھے۔