لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی نجی یونیورسٹی میں رونمائی

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں رونمائی ہوئی ہے۔

نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے خصوصی شرکت کی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹاؤن ہال بھی لے جائی گئی، کل صبح 10 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی اس کی رونمائی ہو گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا 5 اکتوبر 2023 سے بھارت میں آغاز ہونے جارہا ہے، اس سے قبل ٹرافی کی مختلف ممالک میں رونمائی کروائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp