ایشیا کپ 2023 کا سپر فور مرحلہ جاری ہے۔ پاکستانی بولرز کا ہمیشہ کی طرح ٹورنامنٹ میں راج برقرار ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں حارث رؤف نے لیجنڈ وقار یونس کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
حارث رؤف نے یہ کارنامہ بنگلہ دیشی کھلاڑی محمد نائم کو آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔ وہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستان کے لیے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ فاسٹ بولر حسن علی کے پاس ہے، انہوں نے 24 میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے 25 میچز وقار یونس نے 27 میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں انہوں نے 28 میچوں میں 50 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔