پالتو جانور سے محبت کا انوکھا انداز: خاتون نے سفر کے لیے ٹکٹ خرید لیا

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسان اور جانور کا ساتھ بہت پرانا ہے، اور انسان کی پالتو جانوروں سے محبت کی کئی لا زوال داستانیں اور کہانیاں ایسی ہیں کہ انسان کو حیران کر دیتی ہیں۔

کوئی بھی جانور یا پرندہ پالا جائے تو اس سے محبت فطری ہے، پالتو جانوروں سے جذباتی وابستگی اور ان کے ساتھ اچھے برتاؤ کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر گردش کرتی اور عوامی پذیرائی حاصل کرتی نظر آتی ہیں۔

 اسی طرح کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون نے اپنی پالتو بکری کے ساتھ ٹرین میں سفر کرتی نظر آتی ہیں۔

 ویڈیوکلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکٹ کلکٹر جانور کو ٹرین میں دیکھ کر اس کی ماک سے سوال کرتا ہے کہ بکری کے سفر کے لیے ٹکٹ ہے؟ جس پر خاتون کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ساتھ ساتھ اس جانور کے لیے بھی ٹکٹ لیا ہے اور مسکراتے ہوئے ٹکٹ کلٹر کو اپنا اور بکری کا ٹکٹ تھما دیتی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پرصارفین نے خاتون کی جانور سے محبت کو سراہا اور ان کی ایماندار کی تعریف کرتے نظر آئے۔ سنجے کمار کہتے ہیں کہ میرے ذاتی تجربے کے مطابق کم خوشحال لوگ زیادہ ایماندار ہیں وہ اپنے ٹکٹ خریدتے ہیں جبکہ اکثر ایسے لوگ بھی سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جو سفر کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہیں۔

امیر طبقے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہر کرنے والے لوگ بکرے کے لیے بھی ٹکٹ خرید رہے ہیں، لیکن کچھ لوگ بغیر ٹکٹ کے ٹرین میں سفر کرتے تھے اور اب کروڑوں کی سلطنت کے مالک ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ بہت سے لوگ ٹکٹ کلکٹر سے بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں ہیں لیکن یہ خاتون! انہوں نے خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں۔

https://twitter.com/rpsecpro/status/1699369106963890643?s=20

طنزو مزاح کا سہارا لیتے ہوئے ایک صارف کہتے ہیں کہ بکرے کو اپنا ٹکٹ خود خریدنا چاہیے تھا۔

خاتون کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ یہاں پر ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنا ٹکٹ بھی ںہیں خریدتے لیکن اس خاتون نے اپنے ساتھ ساتھ پالتو بکری کا بھی ٹکٹ خرید لیا۔

دیپیکا کہتی ہیں کہ ایسے وقت میں جب پڑھے لکھے مراعات یافتہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور جلدی پیسہ کامنے کے لیے رشوت لیتے ہیں ایسے میں غریب لوگ جن کے پاس زیادہ آسائشیں بھی نہیں ہیں ان کی ایمانداری بہت متاثر کن ہے۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون کی ایمانداری سے کافی متاثر نظر آئے ایسے ہی ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کی مسکراہٹ نے میرا دن بنا دیا، انہوں نے مزید کہا کہ محنتی لوگ ہمیشہ ایماندار ہوتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ اصل کرپشن کہاں ہو رہی ہے۔

جانوروں سے محبت کی یہ کوئی پہلی مثال نہیں بلکہ ایسے بے شمار مثالیں موجود ہیں، گزشتہ دنوں امریکا میں ایک شہری نے اپنے پالتو اور بھاری بھرکم جانور سے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی مہنگی گاڑی کو بھینسے کیلئے بدل ڈالا۔

یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں وطوسی نسل کے ایک بڑے بھینسے کو مالک  اپنے ساتھ مسافر سیٹ پر بیٹھا کر سفر کرتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp