سوشل میڈیا صارفین کا یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا صارفین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بہادر پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اے پی پی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم دفاع و شہدا پاکستان کے خصوصی موقع پر قوم نے پاک فوج کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پی ٹی وی نیوز کی جانب سے بدھ کو نشر کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے انسٹاگرام پرشیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ قوم اس دن کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے قابل فخر لمحات میں سے ایک کے طور پر مناتی ہے جب ہمارے مسلح افواج نے ہماری آزادی اور وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حکومت پاکستان نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی وی نے بھی ایک ٹوئٹ کیا جس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی گئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp