سوڈان میں فوج کے 2 دھڑوں کے درمیان کئی ماہ سےجاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 71 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک سوڈان سے18 لاکھ افراد کی نقل مکانی کی توقع ہے۔
انہوں نے بیماری اور اموات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر سوڈان میں بے گھر افراد کی بحالی کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بے گھر ہونے والے بہت سے لوگ بنیادی ڈھانچے یا پناہ گاہ، پانی یا خوراک تک رسائی کے بغیر عارضی کیمپوں میں رہتے ہیں۔