وزیرِ اعظم انوار الحق سے ہواوے پاکستان کے وفد کی ملاقات

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہواوے پاکستان کے وفدنے چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن کی قیادت میں بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں اتھان سن نے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا کہ ہواوے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں سو کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی مراکزقائم کیے جا چکے ہیں ۔

وزیرِاعظم نے ہواوے کی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کوسراہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہواوے پاکستان کے نوجوانوں خاص کر دور دراز علاقوں کے رہنے والوں اور خواتین کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کے حوالے سے حکومت کی معاونت کرے گا۔

انہوں نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان