بھارت میں پہلی مرتبہ جی 20 سمٹ کا انعقاد شہریوں کو مہنگا پڑ گیا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا سمیت بھارت میں پہلی مرتبہ جی 20 اجلاس کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں تاہم نئی دہلی میں 9 ستمبر کو متوقع اس اٹھارہویں اجلاس کی میزبانی کی قیمت دہلی کے باسیوں کو مہنگی پڑرہی ہے۔

جی 20 اجلاس کی میزبانی کی گہما گہمی میں بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سامنے آیا ہے، جہاں مرکزی دہلی کے چاروں اطراف مودی سرکار کی جانب سے خوشامد زوروں پر ہے۔ منافقانہ طرز عمل اپناتے ہوئے دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ایک طرح کے پردے سے ڈھانپ دیا گیا ہےجس پر جی 20 کے خوشنما پوسٹر آویزاں ہیں۔

مرکزی دہلی کے ارد گرد نقل و حرکت پر پابندیوں کے ساتھ کنٹرول زون قائم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وسطی دہلی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا ہے۔ دہلی میں قائم کچی آبادیوں کی  نقل و حرکت بھی انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب نمودونمائش کے لیے مودی سرکار نے جی 20 کے شرکاء کے لیے مختلف مقامات پر دھوم دھام اور چمک دمک کا انتظام کر رکھا ہے، جس کی قیمت یہاں کی غریب عوام ادا کررہی ہے۔ بھارتی سرکار کے ان اقدامات سے دہلی کے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جو آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

کچی آبادیوں کے پریشان حال مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکار نہیں چاہتی کہ غیرملکی شرکاء یہاں کی غربت دیکھ سکیں۔ اپنے گھر سے بیدخل کیے جانے والے خاندان کی ریکھا دیوی کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے پاس لگ بھگ 100 سال سے دہلی میں رہائش کا ثبوت ہے لیکن  پولیس کہتی ہے کہ وہ لوگ یہاں 2015 کے بعد آباد ہوئے ہیں۔

یہی صورتحال ممبئی کی بھی ہے جہاں کچی بستیوں کو چھپانے کے لیے عارضی دیواریں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ جی 20 اتحاد میں شامل رکن ممالک کے وفود بھارت کے سماجی اور معاشی ناہمواریوں کا براہِ راست مشاہدہ نہ کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان