لاہور: طالبعلم پر تشدد میں ملوث اسکول پرنسپل سمیت 3 نامزد ملزمان گرفتار

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقہ سمن آباد کے ایک اسکول میں طالبعلم پر تشدد میں ملوث پرنسپل سمیت 3 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سمن آباد پولیس ٹیم نے 10 سالہ طالبعلم فیضان پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے اسکول کے پرنسپل قاری عبدالودود، اکاؤنٹنٹ عظیم اور قاری حبیب کو گرفتار کیا ہے۔

ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق نامزد ملزمان نے 10 سالہ طالبعلم فیضان کو اٹھا کر پٹخا جس پر بچے کو پنکھا لگنے سے شدید چوٹیں آئی، بچے پر تشدد بھی کیا گیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ والدین کو اطلاع دیے بغیر ہسپتال لے گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے والدین کے بغیر بچے کے علاج سے معذرت کی، بچہ 3  روز بعد اپنے ہوش وحواس میں آیا، ہوش میں آنے کے بعد بچے نے حقیقت بتائی جس پر والد نے پولیس کو اطلاع کی۔

محمدعثمان ٹیپو کے مطابق بچوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سمن آباد پولیس نے اسکول پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں