پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، یادگار کرنسی ایکسچنج مارکیٹ سیل، ڈالر 302 پر آگیا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے درالحکومت پشاور میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر 302 روپے پر پہنچ گیا، جب کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے ) نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

جمعرات کو  پشاور کی کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال رہی جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، پشاور کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ 302 روپے تک گِر گیا، کچھ دن قبل ڈالر خریدنے والے اب ڈالر بیچ رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پشاور میں ڈالر کا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ برابر ہونے  جائے گا۔ جب کہ مَنی ایکسچنجرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے بھی پشاور میں کارروائی کی جس کے بعد چوک یادگار کی کرنسی ایکسچنج مارکیٹ سیل کردی گئی جب کہ  چوک یادگار حوالہ ہنڈی، کرنسی اور ڈالر سمگلنگ کی بڑی مارکیٹ سمجھی جاتی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ  صوبے میں کسی کو بھی حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی جو بھی ملوث پایا گیا، کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے