پشاور: جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے بڑی کارروائی میں جعلی شناختی بنانے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں اکرام اللہ، فرید خان، عبدالرزاق، اسد اللہ اور نثار محمود شامل ہیں۔

ملزم اکرام اللہ اور فرید خان نادرا آفس چترال میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے۔

علاوہ ازیں ملزم عبدالرزاق نادرا آفس ملتان میں بطور سینیئر ایگزیکٹیو تعینات تھا۔ جب کہ ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

 ملزمان نے مجموعی طور پر 59 سے زائد جعلی شناختی کارڈ بنائے۔ملزمان کے خلاف 2 مختلف مقدمات درج تھے۔

ایس ایچ عرفان اللہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp