ڈاکٹر عمر سیف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہسائن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ امور اور ’ڈیجیٹل اکنامی انہانسمنٹ پراجیکٹ‘کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں پچھلے چندسالوں میں ڈیجیٹلائزیشن کےحوالے سے بہت کام ہوا ہے لیکن تمام سسٹمز آپس میں انٹرلنک نہیں ہیں۔

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے منصوبے (اکنامی انہانسمنٹ پراجیکٹ) سے گورنمنٹ کے تمام نظام آپس میں لنک ہو جائیں گے اور لوگ تمام سروسز ایک پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے آن لائن ڈومیسائل، برتھ سرٹیفیکیٹ، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر سروسز لینے میں آسانی ہو گی۔اس منصوبے سے ٹیکسز کا دائرہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp