پاکستان کار روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہے، سینیٹر رانا محمود الحسن

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر اورمچی میں 17 اگست سے 21 اگست کو ہونے والی آموں کی نمائش کے حوالے سے ایوان بالا کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بہت طلب ہے

کنوینئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ پاکستان ان چند خوش قسمت ممالک میں سے ہے جہاں ہر طرح کا موسم اور بہترین معیار کا پھل دستیا ب ہے۔ پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بہت طلب ہے اور جس معیار کا آم پاکستان میں ملتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور ویلیو ایڈیڈ کے ذریعے ہم اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستانی آم کو پاؤڈر بنا کر اور چھوٹے حصوں میں خشک کر کے ویلیو ایڈیڈ کیا جائے تو خاصے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی آم چین کے عوام کا بھی پسندیدہ پھل بن گیا

کنوینئر کمیٹی نے وزارت کامرس، ٹی ڈیپ، ایوان بالاء، وزارت خارنہ امور اور دیگر متعلقہ اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے چین کے شہر اورمچی میں پاکستانی آموں کی نمائش انتہائی کامیاب رہی۔

تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نمایاں بہتری لا سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون سے آئندہ برس بھی نمائش میں حصہ لیا جائے گا جس میں ہزاروں لوگوں کو لے کر جائیں گے تاکہ پاکستانی ایکسپورٹ موثر فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان کار روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں منعقدہ نمائش کے مثبت نتائج سامنے ہیں۔ میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھی بھر پور تعاون کیا جس کی وجہ سے یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔

چین میں مکئی کی فی ایکڑ پیدا وار 250من

پاکستان اور چین کا بارڈر 900 کلو میٹر پر مشتمل ہے وہاں ہماری اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں اور پاکستانی وفد نے وہاں کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، فارما سیوٹیکل، تحقیق کے اداروں سمیت مختلف اداروں کا دورہ کیا اور وہاں کے سرمایہ کاروں، کسانوں اور زمینداروں سے ملاقاتیں کیں۔ چین میں مکئی کی فی ایکڑ پیدا وار 250من کے قریب آتی ہے۔ پاکستان میں بھی پیدا وار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ چین کے ساتھ ہم آم، چیری، ابلا ہوا بڑا گوشت سمیت کئی اشیاء ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

ٹی ڈیپ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس کمیٹی نے نمائش کے حوالے سے جو مقاصد طے کیے تھے وہ حاصل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستانی آم کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ اور سرمایہ کاری فورم کی تجویز ہے جلد عملدرآمد ہو جائے گا۔

چین کے ساتھ بذریعہ سڑک ایمپورٹ، ایکسپورٹ شروع ہے

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت کامرس نے کمیٹی کو بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند تھا اپریل میں کھل گیاہے۔ چین کے ساتھ بذریعہ سڑک ایمپورٹ، ایکسپورٹ شروع ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، قازکستان، کرغستان اور پاکستان کے مابین ایک معائدہ بھی ہوا ہے اور بذریعہ سٹرک ایمپورٹ، ایکسپورٹ ہو سکتی ہیں۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستانی پھلوں کو جوسسز اور پلپ کی شکل میں بھی ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے بھی نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ ہمیں بھی بارڈر کھلنے کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان ممالک کے ساتھ مچھلی، سمندری خوراک، لال مرچ، آم، چیری اور دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ کو فروغ دینا چاہیے۔

کنوینئر کمیٹی نے بعد ازاں وزارت کامرس اور ٹی ڈیپ حکام کو چین میں شاندار نمائش منعقد کرانے پر اعزازی شیلڈ بھی دیں۔

خصوصی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کے علاوہ وزارت کامرس اور ٹی ڈیپ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم